27 جنوری 2020 - 05:06
کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہلاکتیں 80 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ، دو ہزار سات سو چوالیس افراد متاثر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیل کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

امریکا نے پُراسرار وائرس کی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد سب سے متاثرہ شہر ووہان کے قونصل خانے کے عملے اور اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ایک خصوصی پرواز 28 جنوری کو ووہان سے سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہوگی۔

خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔



/129